عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج
یہاں ریاست کے عہدیداروں سے الیکشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔پنجاب کے تین دن کے دورے پر یہاں
پہنچے مسٹر کیجریوال نے ریاستی اسمبلی
انتخابات کے پیش نظر انتخابی حکمت عملی کے سلسلے میں پارٹی عہدیداروں سے
بات چیت کی۔ریاست میں آپ کے تمام امیدوار بھی ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔